31 مئی 2013 - 19:30
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول جاری

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول جاری،4جون سپیکر،7جون کو وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا.

ابنا: کوئٹہ – بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا،یکم جون کو حلف برداری،4جون سپیکر،7جون کو وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا،بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس یکم جون ہفتہ کو شام 5بجے ہوگا جس میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے،3جون تک سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے،4جون کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا اور7جون کو اسمبلی کیلئے نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا.
.......
/169